بارہ ربیع الاول عید میلاد النبی 2025 میں کب ہے | 12 ربیع الاول 2025

بارہ ربیع الاول عید میلاد النبی 2025 میں کب ہے | 12 ربیع الاول 2025

پیارے اسلامی بھائیوں، بارہ ربیع الاول عید میلاد النبی 2025 میں کب ہے؟ اس سلسلے میں آپ کو بتاتا چلوں کہ پاکستان میں یکم ربیع الاول 1447 ہجری انگریزی کیلنڈر کے مطابق 26/اگست 2025 کو ہوگی۔ اس حساب کے مطابق بروز ہفتہ 06/ستمبر 2025 ربیع الاول کی بارہویں تاریخ ہوگی، یعنی یوم میلاد النبی (عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وسلم)۔

مفتی طارق مسعود اور مولانا سجاد نعمانی سے متعلق غلط فہمی

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ، محترم سامعین کرام، ابھی دو تین دن سے، مفتی تارق مسعود صاحب، جو پڑوسی ملک کے مشہور و معروف عالم دین ہیں، ان کا ایک مسئلہ چل رہا تھا، کہ بیان کرتے ہوئے غلطی سے، کچھ الفاظ ان کے ایسے نکل گئے، جو نہیں نکلنے چاہیے تھے، لیکن ان پر کچھ لوگوں نے،گستاخی کا الزام لگادیا، اور اج کل ایسا ہی چل رہا ہے، کہ ایک شخص اپنی پوری زندگی، دین کی خدمت میں لگا دیتا ہے، اور کچھ اس سے ایسا کام ہو جاتا ہے، جو یقینا نہیں ہونا چاہیے، لیکن جب وہ اس پر رجوع بھی کر لیتا ہے، اور اس کے متعلق وضاحت بھی کر دیتا ہے، تو لوگ اس عالم دین کو برا بھلا بھلا کہنا بند نہیں کرتے، ناظرین کرام مفتی تارق مسعود صاحب نے، دو دو مرتبہ رجوع کر لی، تب جا کر ان کا کچھ معاملہ ٹھنڈا ہوا، ہم دعا کرتے ہیں کہ اللہ تعالی ان کی حفاظت فرمائے۔

اب ہندوستان کے مشہور و معروف عالم دین، بزرگ ترین شخصیت، حضرت مولانا سجاد نعمانی صاحب، یہ قوم کیسے لوگ ہیں، کہ ایسے ایسے علماء جنہوں نے اپنی زندگی اللہ کے دین کی خدمت میں لگا دی، ان کو تک ہم نہیں بخش رہے ہیں، ان کو تک ہم نہیں چھوڑ رہے ہیں، صرف ایک چھوٹا سا معاملہ تھا، کہ مولانا سجاد نعمانی صاحب اِس وقت مہاراشٹر کے مختلف علاقوں کے دوروں پر ہیں، وہاں وہ اللہ کے دین کی خدمت کے لیے، اللہ کے دین کی دعوت کے لیے، اور خاص طور پر جو وقف کا مسئلہ چل رہا ہے، اس کی حفاظت کے لیے، وہ اِن قربانیوں کے ساتھ، اِس عمر میں بھی جا رہے ہیں، تو ان کا ایک چھوٹا سا معاملہ پیش ایا، کہ کچھ لوگ جو پوری امت مسلمہ کے نزدیک کافر ہیں، یعنی جن کو صدیق دیندار طبقہ کہا جاتا ہے، اور علمائے کرام صدیق دیندار والوں کو اسلام سے خارج مانتے ہیں، کیونکہ اِن کے عقائد بالکل غلط ہیں، اسلام کے مخالف ہیں، تو وہ لوگ جو صدیق دیندار سے تعلق رکھتے ہیں، اُس کے کچھ لوگ آتے ہیں، اور مولانا سجاد نعمانی صاحب سے ملاقات کرتے ہیں،وہ اپنی کی کتابیں مولانا کو دیتے ہیں، اور آہستہ سے پیچھے سے یا کسی طرف سے، مولانا کو شاید نظر نہ آرہا ہو، ان کی نگاہیں اس طرف نہ ہو، تصاویر لے لی جاتی ہے، اور پھر وائرل کی جاتی ہیں، اور بتایا جاتا ہے، کہ مولانا سجاد نعمانی صاحب، نعوذ باللہ صدیق دیندار طبقے کو، ان کی تائید حاصل ہے نعوذ باللہ، مولانا سجاد نعمانی صاحب نے، نہ کوئی بیان اس کے متعلق دیا، صرف تصاویر لگا کر، اس طرح سے مولانا کے اوپر الزام لگایا جا رہا تھا، اور مولانا سجاد نعمانی صاحب کو پتا بھی نہیں تھا، کہ ان کے ساتھ دھوکہ کیا گیا، مولانا سمجھ رہے تھے کہ کوئی مسلمان ہے، لیکن جب بعد میں معلوم ہوا، کہ یہ لوگ تو اس طرح کی غلیظ حرکت کر رہے ہیں، تو گذشتہ کل مولانا نے وضاحتی بیان دیا ہے، کتنے کتنے علماء کرام کو، جن کی زندگیاں اس طرح سے دین کی خدمت میں گزر گئی، لوگ ہیں کہ تصاویر لے کر ان کو بدنام کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، مولانا سجاد نعمانی صاحب نے، صاف طور پر وضاحت کی ہیں، کہ جو میرے ساتھ اس طرح سے کیا گیا ہے مجھے معلوم ہی نہیں تھا،

ہم دعا کرتے ہیں اللہ تعالی مولانا کی حفاظت فرمائے، اللہ تعالی تمام امت کے علماء کی، تمام امت کی حفاظت فرمائے، پوسٹ کو زیادہ سے زیادہ لائک کریں شیئر کریں، اور صدیق دیندار طبقے کے متعلق جان لیں، کہ تمام امت مسلمہ کا متفقہ فیصلہ ہے، کہ یہ لوگ کافر ہیں، ان کے ماننے والے کافر ہیں،

 اس پوسٹ کو زیادہ سے زیادہ پہنچائیں تاکہ لوگ اُن کی حقیقت سے اگاہ ہو سکیں، ملتے ہیں اگلی ویڈیو میں اور چینل کو سبسکرائب کر کرلیجے، والسلام 

Leave a Comment