عید الفطر 2025 میں کب ہوگی | Eid ul Fitr 2025 date

عید الفطر 2025 میں کب ہوگی | Eid ul Fitr 2025 date

دوستوں! عید الفطر 2025 میں کب ہو گی؟ : اس کے بارے میں معلومات دینے سے پہلے میں آپ کو یہ بتادوں کہ ماہِ رمضان المبارک ہجری و اسلامی کیلنڈر کے مطابق نوّا مہینہ ہے۔اس کے بعد ماہِ شوال شروع ہوتا ہے اور شوال المکرم اسلامی سال کا دسواں قمری مہینہ ہے۔

عید الفطر کب ہے 2025 : قارئین کرام عید الفطر ( 1 شوال )  کے بارے میں ماہرینِ فلکیات کا کہنا ہے کہ عید الفطر 31/ مارچ 2025 پیر کے روز ہونے کا امکان ہے۔بہر حال ان تاریخوں کی سوفیصد تصدیق اسلامی کیلنڈر کے مطابق چاند نظر آنے کے بعد ہی ہوگی۔

شب قدر میں 4 قسم کے لوگوں کی مغفرت نہیں ہوتی

شب قدر چونکہ ایک عظیم الشان اور بابرکت رات ہے اس لئے مفت میں بیٹھے بیٹھے ہر آدمی کو یہ دولت نصیب نہیں ہوتی بلکہ شب قدر پانے کے لئے طلب جستجو اور کچھ نہ کچھ محنت و کوشش کرنی پڑتی ہے تب جا کر کہیں اللہ تعالیٰ اپنی توفیق خاص سے یہ مبارک رات نصیب کرتے ہیں ، لہذا شب قدر کو پانے کے لئے ہر چھوٹے بڑے گناہوں سے مکمل اجتناب کریں

خاص طور پر حقوق العباد، شراب نوشی ، سود، والدین سے بدسلوکی ، قطع رحمی اور کینہ بغض وحسد جیسے گنا ہوں سے بیچ کر اللہ تعالیٰ کے حضور سچی توبہ کریں۔ اُسی طرح سے جیسے انسان ہر چیز کی طلب کے لئے اللہ تعالیٰ سے خصوصی دعائیں کرتا ہے تو شب قدر کے حصول کے لئے بھی خوب خوب دعائیں کریں، کیونکہ صدق دل سے مانگنے والے کو اللہ تعالیٰ کبھی محروم نہیں کرتے اس لئے کہ اللہ تعالیٰ نے ارشاد فرمایا ہے ادْعُونِي أَسْتَجِبْ لَكُمْ کہ تم مجھے پکارو میں تمہاری پکار کو ضرور سنوگا

 ستائیسویں شب میں سب سے زیادہ شب قدر کے ہونے کا احتمال ہوتا ہے، بلکہ مشہور اور جلیل القدر صحابی حضرت سیدنا ابی بن کعب رضی اللہ عنہ تو قسم کھا کر فرمایا کرتے تھے کہ ستائیسویں شب ہی شب قدر ہے۔

اس لئے ستائیسویں شب کو بطور خاص عبادت کا زیادہ اہتمام کرنا چاہئے ، اس کا مطلب یہ نہیں کہ صرف ستائیسویں شب کو ہی عبادت پر اکتفاء کر لیا جائے ، جیسا کہ آج کل ہمارے معاشرہ میں رائج ہے کہ لوگ صرف ستائیسویں شب میں ہی عبادت کرتے ہیں۔

اسی طرح سے باجماعت نماز کا اہتمام تو خوب خوب کرنا چاہئے اور ہر آدمی کو تکبیر اولی کے ساتھ ہر نماز کا اہتمام کرنا چاہئے اور باجماعت نماز کی برکت یہ ہوتی ہے کہ وہ ہر حال میں قبول ہوتی ہے 

لہذا شب قدر کے حصول کے لئے اگر کوئی تھوڑی سی بھی محنت و مشقت کرنے کی اور ہر رات میں  جاگنے کی طاقت نہ رکھتا ہو تو کم از کم ستائیسویں رات میں جاگ کر دعا نماز ذکر و اذکار کا اہتمام کر لےتو ان شاء اللہ شب قدر سے محروم نہ رہے گا۔

شب قدر میں مغفرت سے محروم رہ جانے والے وہ کون سے چار افراد ہیں؟

کچھ ایسے بد نصیب لوگ ہیں جو اپنے گناہوں کی پاداش میں شب قدر جیسی عظیم اور بابرکت رات کی فضیلتوں کے حصول سے اور بالخصوص سب سے اہم چیز مغفرت خداوندی سے محروم رہ جاتے ہیں وہ کون لوگ ہیں؟ حدیث میں ان کی نشاندہی کر کے ان کو واضح طور پر بیان کیا گیا ہے، حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما سے نبی کریم صلی اللہ

علیہ وسلم کا یہ ارشاد مروی ہے کہ شب قدر میں اللہ تعالیٰ کے حکم سے فرشتے زمین پراترتے ہیں اور ساری رات عبادت میں مشغول لوگوں سے سلام و مصافحہ کر کے ان کی دعاؤں پر آمین کہتے ہوئے رات گزار کر صبح جب واپسی کا وقت ہوتا ہے تو فرشتے حضرت جبرئیل علیہ السلام سے دریافت کرتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ نے امت محمدیہ کے مؤمنوں کے ساتھ ان کی ضروریات کو پورا کرنے کے بارے کیا معاملہ کیا ؟ تو حضرت جبرئیل علیہ السلام فرماتے ہیں: (اللہ تعالیٰ نے اس شب قدر میں ایمان والوں پر نظر رحمت فرمائی اور چار افراد کے علاوہ سب کے ساتھ در گذر اور مغفرت کا معاملہ فرمایا۔

یہ سن کر حضرات صحابہ کرام رضی اللہ عنہم اجمعین نے سوال کیا کہ ( شب قدر میں مغفرت سے محروم رہ جانے والے ) وہ کون سے چار افراد ہیں؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ایک وہ شخص جو شراب کا عادی ہو۔ دوسرا وہ شخص جو والدین کی نافرمانی کرنے والا ہو۔ تیسرا وہ شخص جو قطع رحمی کرنے والا اور ناطہ توڑنے والا ہو۔ چوتھا وہ شخص جو (دِل میں)کینہ رکھنے والا ہو اور آپس میں قطع تعلق کرنے والاہو۔ ان بدنصیب قسم کے لوگوں کی اس مبارک رات میں بھی مغفرت نہیں ہوتی۔

اللہ تعالیٰ ہم سب کو اس طرح کے گناہوں سے بچنے اور بچانے والا بنائے جوشب قدر جیسی عظیم نعمت سے محرومی کا سبب ہو،آمین ۔

محترم سامعین کرام ستائیسویں شب میں حسب استطاعت جس قدر ہو سکے عبادت کا اہتمام کرنا چاہئے ، اس کے لئے عبادت کا کوئی مخصوص اور متعین طریقہ احادیث وروایات سے ثابت نہیں ہے تاہم بغیر کسی تعیین و تخصیص کے ہر طرح کی عبادات میں مشغول رہے۔

شب قدر کی راتوں میں ممکن ہو تو رات بھر بیدار رہے اور اِنھیں مختلف قسم کی عبادات میں بسر کرے نوافل اور ذکر و تلاوت قرآن کریم کے علاوہ دعاء کی کثرت کرے ، شب قدر کی راتوں میں یہ دعاء بھی اہتمام و توجہ سے پڑھے۔

اللَّهُمَّ إِنَّكَ عَفُوٌّ تُحِبُّ الْعَفْوَ فَاعْفُ عَنِّى ترجمہ: اللہ بے شک آپ معاف کرنے والے ہیں معافی کو پسند کرتے ہیں پس مجھے معاف کر دیجئے ۔

اللہ ہمیں ان بچے ایام کی قدر کرنے کی توفیق عطا فرمائے آمین

آج کی چاند کی تاریخ کیا  ہے

Leave a Comment