مولانا کلیم صدیقی صاحب کے تعلق سے مولانا سجاد نعمانی صاحب کا بڑا اعلان
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ محترم ناظرین کرام اس پوسٹ میں دو خبروں سے آپ کو اگاہ کریں گے، ایک خبر، مولانا کلیم صدیقی صاحب کے تعلق سے مولانا سجاد نعمانی صاحب کا بڑا اعلان، اور مسلمانوں سے درد بھری اپیل، دوسری خبر ہے ایک صوبے کے وزیراعلی نے، بہت ہی زہریلا بیان دیا ہے، جو آئے دن مسلمانوں کے خلاف بیان دیتا رہتا ہے، اُس مکھ منتری نے کہا، کہ ہمیں انجینئر اور ڈاکٹر چاہیے ملا نہیں، 600 مدرسے بند کیے ہیں اور بھی کروں گا، ایک چناوی جنسبھا میں اِس وزیراعلی نے اس طرح کی بات کی ہے،
آئیے دوستو تفصیل سے ان دونوں خبروں پر نظر ڈالتے ہیں، پہلی خبر کی جانب بڑھتے ہیں، مولانا سجاد نعمانی صاحب نے کہا، کہ ہمارے محبوب ترین دوست، ساتھی رفیق صدیق داعیِ حق و انصاف، حضرت مولانا کلیم صدیقی صاحب، اس وقت جس تکلیف میں ہے، ہم میں سے بہت سوں کو یقینا معلوم ہوگا، میں اپنی معلومات کے مطابق گواہی دیتا ہوں، کہ وہ اللہ کا ولی صفت، بندہ ہے، ایسے اچھے اخلاق والے لوگ اِس وقت بہت کم ہیں، لیکن یہ زمانہ عجیب زمانہ ہے، دل و جان سے دعا کریے، اور روز دعا کا معمول بنائیے صدقہ نکال کر، یہ بات مولانا سجاد نعمان صاحب نے روتے ہوئے کہی، کہ صدقے نکال کر دعا کیجئے، صلوۃ الحاجہ پڑھ کر دعا کیجئے، کہ اللہ تعالی جلد از جلد تمام جھوٹے الزامات سے، بری کر کے اُن کو باعزت رہائی نصیب فرمائے، ان کے گھر والوں کو صبر و اجر، اور سکون عطا فرمائے، مولانا سجاد نعمانی صاحب نے یہ بھی کہا ہے، کہ میں یہ محسوس کرتا ہوں، کہ ہر لمحہ مولانا کے درجات میں بلندی ہو رہی ہوگی، میں اعلان کرتا ہوں، کہ مجھے اللہ کے لیے ان سے شدید محبت ہے، شدید محبت ہے، شاید اِس وقت کے نوجوان عمر علماء میں، میرے گنہگار دل کو، ان سے زیادہ کسی اور سے محبت نہیں ہے، اور بہت دلی لگاؤ ہے، مجھے بہت دلی لگاؤ ہے، دو مرتبہ یہ کہا، اور کہا کہ وہ بہت بھولے بھالے، اور بہت ہی مخلص، سراپہ محبت سراپہ اخلاق، اللہ کا وہ بندہ ہے، اور ہم پر کم سے کم 24 گھنٹے میں ایک بار ان کے لیے دعا کرنا میرے نزدیک تو فرض ہے، مولانا سجاد نعمانی صاحب نے کہا کہ کم از کم، 24 گھنٹے میں ایک مرتبہ ان کے لیے دعا کرنا میرے نزدیک فرض ہے، مولانا سجاد نعمانی صاحب کا یہ درد بھرا بیان سوشل میڈیا پر، خوب وائرل ہو رہا ہے، آپ سب سے گزارش ہے، دعا فرمائے اللہ تعالی مولانا کلیم صدیقی صاحب اور ان کے تمام ساتھیوں کی رہائی کے اسباب مہیا فرمائے، اللہ تعالی ان کے گھر والوں کی جان مال عزت ابرو کی، مکمل حفاظت فرمائے امین،
آسام کے وزیراعلی، ہیمنت وِشو شرما نے کیا کہا
ناظرین کرام چلیے دوسری خبر پر روشنی ڈالتے ہیں،آپ کو بتاتے چلے ہریانہ میں آسام کے وزیراعلی بولے، ہمیں ڈاکٹر انجینئر چاہیے ملا نہیں، ملک سے ایک ایک بابر کو، دھکا دے کر نکالیں گے، 600 مدرسے بند کیے، باقی بھی کروں گا، ہریانہ اسمبلی انتخابات کے درمیان، سونی پت ہریانہ پہنچے اسام کے وزیراعلی، ہیمنت وِشو شرما نے کہا، کانگرس نے ملک کے کونے کونے میں چھوٹے موٹے بابر پال رکھے ہیں، ہمیں ایسا کرنا ہے جیسا ایودھیا میں بابر راج ختم ہوا، رام راج شروع ہوا، اس ملک میں ابھی بھی چھوٹے موٹے بابر دندناتے پھر رہے ہیں، ہمیں اُن سب کو اِس ملک سے باہر نکالنا ہے، انہوں نے کہا کہ راہل گاندھی ہمارے یہان آئے تھے، مجھ کو پوچھ رہے تھے کہ اپ نے 600 مدرسے بند کر دیے، آگے اپ کا کیا ارادہ ہے، میں نے راہل گاندھی کو بولا، ابھی تو 600 مدرسے بند کیے ہیں، آگے جا کر سب کو بند کر دوں گا، یہی ہمارا ارادہ ہے، اور کچھ ارادہ نہیں، ہمیں ملک میں مدرسے کی تعلیم نہیں چاہیے، ہمیں ڈاکٹر اور انجینیئر چاہیے ملا نہیں، یہ بات کوئی عام آدمی نہیں کہہ رہا ہے، نہ کوئی غنڈا کہہ رہا ہے، یہ بات ایک صوبے کے وزیراعلی کی بات ہے، دینِک بھاسکڑ نے اس رپورٹ کو شائع کیا ہے، جو میں نے آپ کے ساتھ شیئر کی ہے،
ناظرین کرام آپ سوچ کر دیکھیے، اس میں کہاں سب کا ساتھ سب کا وکاس اور سب کا وشواس آپ کو دکھائی دے رہا ہے، کتنے زہریلے الفاظ ہیں ایک مذہب کے ماننے والوں کے خلاف، اللہ تعالی ایسے لوگوں کو ہدایت نصیب فرمائے، اگر ان کی قسمت میں ہدایت نہیں ہے اللہ تعالی ان کو نشان عبرت بنائے، دوستو، مسلمان لیڈران کو قائدین کو دیکھیے، کس طرح سے یہ لوگ مسلمانوں کی مخالفت میں لگے ہوئے ہیں، اپس میں ایک دوسرے کو برا تو کہہ رہے ہیں، لیکن اس طرف ان کی کوئی توجہ نہیں ہے، کہ آئے دن کس طرح سے یہ لوگ مسلمانوں کی مخالفت میں لگے ہوئے ہیں، کہیں مدرسوں پر بلڈوزر طرح کے بہانے بنا کر، کہیں مسجدوں پر بلڈوزر، کہیں درگاہوں پر بلڈوزر، کہیں قبرستان پر بلڈوزر چل رہے ہیں، روزانہ کوئی نہ کوئی ایک خبر ضرور سننے اور دیکھنے کو ملتی ہے، کہ آج فلاں جگہ مسجد پر بلڈوزر چلا، کیونکہ وہ غیر قانونی تھی، اج فلاں جگہ مدرسے پر بلڈوزر چلا، وہ غیر قانونی تھا، آج فلاں جگہ پر قبرستان درگاہ پر بلڈوزر چل رہا ہے، کیونکہ وہ غیر قانونی ہے، اس طرح کی خبریں روزانہ دیکھنے کو اور سننے کو مل رہی ہے، یہ بہت افسوس ناک بات ہے، دوستوں اپ اس تعلق سے کیا کہیں گے کمنٹ میں ضرور لکھیے گا، مولانا سجاد نعمانی صاحب نے جو اعلان کیا ہے مولانا کلیم صدیقی صاحب کے تعلق سے، اپ اِس بات پر عمل کرنے کی کوشش کیجئے گا، اِس کو خوب عام کیجئے، اور یہ جو اسام کے وزیراعلی آئے دن مسلم مخالف بیانات دیتے رہتے ہیں، ان کے تعلق سے اپ اپنی رائے کا اظہار ضرور کریں، اور اس ویڈیو کو شیئر کرتے جائیں، اس پوسٹ کے کمنٹ میں مولانا کلیم صدیقی صاحب کے حوالے سے، کچھ دعائیہ جملہ ضرور لکھے، دعا ہے اللہ تعالی ہمارے ملک میں امن و امان کا ماحول قائم فرمائے، جو ظالم جو شیطان اس ملک کی فضا کو خراب کرنا چاہتے ہیں، اللہ تعالی انہیں نشان عبرت بنائے، اللہ تعالی ہم سب کا حامی و ناصر ہو، امین السلام علیکم ورحمت اللہ وبرکاتہ