وقف ترمیمی بل 2024 وقف بورڈ کا بڑا اعلان
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ محترم سامعین کرام
مورخہ 24/ستمبر 2024ء بروز منگل، دن کے گیارہ بجے سے، دوپہر ڈھائی بجے تک، دارالعلوم سبیل الرشاد بنگلور میں، آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کی جانب سے، ایک اہم مشاورتی نشست منعقد ہوئی، جس کی صدارت، حضرت مولانا محمد فضل الرحیم مجددی صاحب (جنرل سکریٹری بورڈ) نے فرمائی، اِس میٹنگ میں، ارکان بورڈ، ریاستِ کرناٹک، اور عمائدین شہرِ بنگلور، شریک ہوئے، چونکہ تیئیس چوبیس نومبر 2024ء بروز سنیچر، اتوار، آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کا سالانہ اجلاس عام، شہر بنگلور میں ہونا طے پایا ہے، اسی سلسلے میں، تفصیلی مشاورتی نشست ہوئی، اور تمام مکاتب فکر، مسالک اور دینی، ملی جماعتوں اور تنظیموں کے نمائندگان، اور عمائدین شہر پر مشتمل، ایک مجلسِ استقبالیہ، تشکیل دی گئی، مشاورتی نشست کے آغاز میں، حضرت مولانا محمد فضل الرحیم مجددی صاحب نے، میٹنگ کے اغراض و مقاصد بیان کرتے ہوئے، یہ فرمایا، کہ بورڈ کی جانب سے منعقد کئے جانے والے اجلاس کا، گہرا اثر مرتب ہوتا ہے، اور اخلاص و اہتمام سے کئے جانے والے عمل کی، اللہ کے یہاں بڑی قدر و قیمت ہے، بعدازاں، مولانا محمد عمرین محفوظ رحمانی صاحب (سکریٹری بورڈ )نے، اجلاس عام کے انتظامی امور پر، روشنی ڈالی، اور شرکائے مجلس کو یہ بتایا، کہ بورڈ، ملتِ اسلامیہ کا مشترکہ اور متحدہ پلیٹ فارم ہے، اس لئے اجلاس عام کیلئے، جو مجلسِ استقبالیہ بنے، اور اسی طرح جو کچھ سرگرمیاں انجام دی جائیں، ان میں مسالک، مکاتب فکر اور دینی و ملی جماعتوں، اور تنظیموں کی نمائندگی کا، مکمل خیال رکھا جائے، اس موقع پر شرکائے مجلس کی جانب سے، بہت اہم تجویزیں اور آراء سامنے آئیں، جن کو سامنے رکھتے ہوئے، مختلف کمیٹیاں تشکیل دی گئیں، اور ان کے لئے مناسب افراد کار، کا انتخاب کیا گیا، اسی طرح مجلس استقبالیہ کا کنوینر، حضرت مولانا صغیر احمد رشادی صاحب (امیر شریعت کرناٹک و رکن عاملہ بورڈ) کو بنایا گیا، اور معاون کنوینرس کی، ایک ٹیم بنا دی گئی، آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کے، اُس سالانہ اجلاس کی، جہاں خصوصی نشستیں ہوں گی، وہیں ایک بڑا عوامی اجلاس بھی ہوگا، جو ان شاء اللہ تاریخی ثابت ہوگا۔ مشاورتی نشست کے آخر میں، مولانا محمد فضل الرحیم مجددی صاحب نے شرکائے مجلس کو توجہ دلائی، کہ ہر کام میں اخلاص واستقامت ضروری ہے، اور ملک کے ان نازک حالات میں، بورڈ کے مشن کو تقویت پہنچانا، وقت کی اہم ضرورت ہے، اس مشاورتی نشست کا آغاز، مولانا محمد مقصود عمران رشادی صاحب کی، تلاوت سے ہوا، اور مولانا محمد فضل الرحیم مجددی صاحب کی دعا پر، یہ مجلس اختتام پذیر ہوئی،جناب سلیمان خان صاحب نے، مشاورتی نشست کی نظامت کی، اور مختلف کمیٹیوں کے قائم کرنے کے سلسلے میں، تعاون کیا، اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ اجلاس بورڈ کو بےحد کامیاب فرمائے، اور اسکے بہترین اثرات و ثمرات ظاہر فرمائیں، آمین
سامعین کرام اس سے متعلق اپ کی کیا رائے ہے کمنٹ باکس میں ضرور لکھیےگا، ایک گزارش یہ ہے کہ ابھی تک ہمارے چینل کو سبسکرائب نہیں کیے تو سبسکرائب کر لیجئے اور گھنٹی کے نشان کو بھی دبا دیجیے