About Us | ہمارے بارے میں
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ۔
محترم قارئین کرام ! میرا نام مولانا محمد اسعد ہے اور یہ ویب سائٹ (www.urdudate.com) تعلیمی وتقویمی ویب سائٹ ہے،جیسا کہ نام سے ہی ظاہر ہے کہ اسمیں آج کی اسلامی تاریخ اور ہجری کیلنڈر سے متعلق ہرطرح کے مضامین پوسٹ کئے گئےہیں،
ہماری ویب سائٹ کا مقصد
اسلامی کیلنڈر (Islamic Calendar) اور ہجری تاریخ سے اپنے مومن بھائیوں کو جوڑے رکھنا ہے۔ کیونکہ سال کے بارہ اسلامی مہینوں میں سے اکثر مہینوں کے متعلق لوگوں نے اپنی طرف سے ہی بہت ساری بدعات و خرافات گھڑ رکھی ہیں جسے یقینا دین اسلام سے جہالت ہی کا نتیجہ کہا جاسکتا ہے۔
قرآن پاک میں موجود ہے
اللہ تعالیٰ کے نزدیک ہجری اور عیسوی سال کے مہینوں کی تعداد بارہ ہے۔ اس میں کمی بیشی نہیں، چنانچہ کتاب اللہ یعنی لوح محفوظ میں بھی روز اول سے یہی بات مرقوم ہے۔ وہ بارہ مہینے یہ ہیں: 1- محرم۔ 2- صفر۔ 3- ربیع الاول۔ 4- ربیع الآخر۔ 5- جمادی الاولی۔ 6 – جمادی الاخری۔ 7- رجب۔ 8 – شعبان۔ 9 – رمضان۔ 10- شوال۔ 11- ذوالقعدہ۔ 12- ذوالحجہ۔
اسی چیز کو مدنظر رکھتے ہوئے میں نے آج سے اسلامی مہینوں میں سر انجام دی جانے والی بدعات و رسومات اور فضائل کا ذکر کیا گیا۔ خاص کر کے اسلامی کیلنڈر اور (Islamic Date Today) آج کی اسلامی تاریخ کیا ہے؟ کے عنوان سے اِس اردو ڈیٹ نامی ویب سائٹ پر مضامین کا ایک سلسلہ شروع کیاہے۔
بہر حال میری اس حقیر سی کاوش میں جو بھی صحیح اور بہتر بات ہے وہ محض اللہ کی توفیق سے ہے اس میں میرا کوئی کمال نہیں ، البتہ اگر کوئی لغزش ہے تو یہ میری اپنی کم علمی کی وجہ سے ہے، اللہ معاف فرمائے ۔
کلمات دعائیہ
میں اپنے اللہ وحدہ لاشریک کی بارگاهِ قدسی میں یہ دعا ء کرتا ہوں کہ وہ ذات پاک اس ویب سائٹ کو آپ کے لئے مفید اور کارآمد بنا دے،اور ہم سب کو خلوصِ نیت کے ساتھ اسلامی کلینڈر اور آج کی چاند کی تاریخ سے متعلق پوسٹ کو دوسروں کے ساتھ شیر کرنے کی توفیق عطا فرمائے آمین۔
کلمات شکریہ
آخیر میں آپ شکریہ اداکرتا ہوں کہ آپ نے میری سائٹ پر لکھے گئے پوسٹ پڑھ کر ہمیں حوصلہ افزائی فرمائی۔دعا ہے کہ الله تعالی آپ کو دونوں جہاں کی شادمانیاں نصیب فرمائے اورخیروعافیت والی لمبی عمر عطاء فرمائیں۔ آمین
والسلام
مولانا اسعد ابن مولانا سراج الحق عفی اللہ عنہما
03 رجب المرجب 1445ھ مطابق 15 جنوری 2024ء
Contact No
deeniyatmaktab1995@gmail.com