January 2026 Islamic Calendar | اسلامی کیلنڈر 2026 جنوری

January 2026 Islamic Calendar | اسلامی کیلنڈر 2026 جنوری

احباب گرامی امید ہے کہ آپ خیریت سے ہوں گے اللہ آپ کو ہمیشہ خوش رکھے محترم قارئین کرام یہ کیلنڈر جو آپ دیکھ رہے ہیں سن عیسوی یعنی انگریزی کیلنڈر کے مطابق 2026 اور سن ہجری یعنی اسلامی کیلنڈر کے مطابق 1447-1448 کا کیلنڈر ہیں۔

دوستو جیسا کہ آپ جانتے ہیں کہ انگریزی کیلنڈر 2026 کا پہلا مہینہ جنوری کا ہے جس میں اسلامی کیلنڈر کے دومہینے شامل ہیں رجب اور شعبان۔

جنوری کی پہلی تاریخ کو رجب المرجب کی 11/ تاریخ ہے اور جنوری کی 21/ تاریخ کو شعبان کی پہلی تاریخ ہے انشاءاللہ۔

اسلا میک کیلنڈر 1447

محترم سامعین اب میں اپ کو شعبان کے چاند سے متعلق پیشگی معلومات دے دوں کہ 20 جنوری بروز منگل کو شعبان کا چاند نظر آئے گا اور 21 جنوری بروز بدھ کو شعبان کی پہلی تاریخ ہوگی۔ 

جنوری 2026 کے آخری عشرہ سے شعبان کا آغاز ہوگا، جو ہمیں یاد دلاتا ہے کہ رمضان المبارک اب صرف ایک مہینہ دور ہے۔

رجب اور شعبان وہ مہینے ہیں جن میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم یہ دعا کثرت سے مانگا کرتے تھے:

 "اے اللہ! ہمارے لیے رجب اور شعبان میں برکت عطا فرما اور ہمیں رمضان تک پہنچا دے۔

امید ہے کہ یہ معلومات آپ کے لیے کارآمد ثابت ہوں گی تاکہ آپ اپنے دینی معمولات اور عبادات کی منصوبہ بندی بروقت کر سکیں۔ اگر آپ کو یہ پوسٹ پسند آئی ہو تو اسے اپنے دوستوں کے ساتھ شیئر کریں۔ مزید اسلامی معلومات اور کیلنڈر اپڈیٹس کے لیے ہمارے ویب سائٹ کو سبسکرائب کرنا نہ بھولیں۔

دوستوں میں آپ کو بتا دوں کہ کیلنڈر میں درج ہجری تاریخیں بالکل حتمی اور یقینی ہے اس کیلنڈر کو چاند کے حساب سے ہی بنایا گیا ہے۔

محترم سامعین اگر آپ کو مکمل اسلامی کیلنڈر 2026 پی ڈی ایف شکل میں چاہیے تو نیچے لنک موجود ہے وہاں سے ڈاؤن لوڈ کر سکتے ہیں یا پھر ہماری اسی ویب سائٹ اردو ڈیٹ ڈاٹ کام پر ہی سرچ بار میں کیلنڈر ٹائپ کر کے سرچ کر سکتے ہیں اور وہاں سے بآسانی ڈاؤن لوڈ کر سکتے ہیں شکریہ،السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ

Download 2026 Hijri Calendar

Leave a Comment