رجب کا چاند نظر آگیا | 2025 Mein Rajab ka Chand kab Dikhega

رجب کا چاند نظر آگیا | 2025 Mein Rajab ka Chand kab Dikhega

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ، محترم قارئین کرام امید ہے کہ آپ خیریت سے ہوں گے، اللہ آپ کو ہمیشہ خوش رکھیں۔

قارئین کرام، اس پوسٹ میں ہم دو اہم ہجری تاریخوں سے متعلق آپ کو آگاہ کریں گے، آپ سے گزارش ہے کہ مضمون کو مکمل پڑھیں، اور ہماری اردو ڈیٹ ویب سائٹ پر پہلی بار آئے ہیں تو ویب سائٹ کو فالو کر لیجئے۔

قارئن محترم :رجب کا چاند  کب نظرآئیگا ؟  ماہرِ فلکیات مولانا ثمیر الدین قاسمی نے رجب کا چاند 2025 میں کب ہے؟ اس سے متعلق حتمی تاریخ کا اعلان کر دیا ہے۔ مولانا نے فرمایا کہ رجب المرجب کا چاند 01 /جنوری 2025/ بروز بدھ کو نظر آئے گا اور 2/ جنوری 2025/ بروز جمعرات کو رجب کی پہلی تاریخ ہوگی۔ اس حساب سے 27/ جنوری 2025 بروز پیر کو شب معراج ہے انشاءاللہ۔

رجب کی دعاء

اسلامی مہینوں کے لحاظ سے  رجب کا مہینہ میں سرکار دو عالم صلی اللہ علیہ وسلم کی عادت مبارک تھی کہ رجب کا چاند نظر آتا تو دعا فرماتے ۔

اللهم بارك لنا في رجب وشعبان وبلغنا إلى رمضان

اے اللہ ہمارے رجب و شعبان میں برکت عطا فرما اور ہمیں خیریت و سلامتی سے رمضان المبارک تک پہنچا۔

رجب و شعبان اور رمضان اسلامی سال کے بالترتیب مہینے ہیں جو ایک دوسرے سے منسلک ہیں، ذرا سرور کائنات صلی اللہ علیہ وسلم کی دعا کے الفاظ پر غور فرمائیں رجب اور شعبان کے لیے اس میں پر وردگار سے برکت طلب کی گئی ہے۔ جبکہ رمضان المبارک کےلئے خیر و سلامتی تک پہنچنے کی استدعا کی گئی ہے۔ 

رحمت کائنات صلی اللہ علیہ وسلم کی دعا سے معلوم ہوتا ہے کہ رجب کا شعبان سے شعبان کا رجب سے اور ان دونوں مہینوں کا رمضان سے گہرا تعلق اور ربط ہے، حضور اقدس صلی اللہ علیہ سلم کا معمول تھا کہ رجب سے ہی آپ صلی اللہ علیہ وسلم رمضان المبارک کی تیاری شروع فرما دیتے، 

شعبان میں تو آمد رمضان کے ذوق اور شوق میں تیاری اور اہتمام کا یہ عالم ہوتا تھا کہ جناب رسالت مآب صلی اللہ علیہ وسلم شعبان میں عبادت و ریاضت میں اضافہ کے ساتھ روزوں کی مشق شروع فرما دیتے ۔ 

آقائے نامدار صلی اللہ علیہ وسلم کے معمول سے اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی رجب کے آغاز میں مانگی جانے والی دعا سے ثابت ہوتا ہے کہ

رجب انتظار رمضان کا مہینہ ہے ۔

شعبان اہتمام رمضان کا مہینہ ہے ۔

رمضان خدا تعالیٰ کی رحمتوں اور برکتوں کو لوٹنے کا مہینہ ہے ۔

ہادی برحق علیہ الصلاۃ و السلام کی دعاؤں میں اخلاص، عجز و انکساری کا یہ عالم تھا کہ اللہ رب العزت اپنے محبوب صلی اللہ علیہ وسلم کی دعاؤں کو شرف قبولیت بخشتے، رجب میں آقاء مولی صلی اللہ علیہ وسلم کی مانگی جانے والی دعا کو اللہ تعالیٰ نے شرف پذیرائی اس طرح بخشا کہ رجب شعبان اور رمضان تینوں ہم آہنگ مہینوں کو حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی امت کے لئے خیر و برکت کا ذریعہ بنا دیا 

رجب کی دعا اس طرح مستجاب ہوئی کہ رجب کے مہینہ میں سرکار دو عالم صلی اللہ علیہ وسلم کو معراج نصیب ہوئی ۔

شعبان کے مہینہ میں شب برات رکھ کر اللہ تعالیٰ نے اسے امت مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم کے لئے بخشش عام کا ذریعہ بنا دیا ۔

رمضان المبارک میں جناب رسالت ماب صلی اللہ علیہ سلم کی امت کی رہنمائی کے لئے علم و عرفان رشد و ہدایت کا خزانہ قرآن مجید نازل ہوا ۔

Leave a Comment